سی ایس ایس نتائج کا اعلان،ساڑھے 14 ہزار میں سے 365 کامیاب

 سی ایس ایس نتائج کا اعلان،ساڑھے  14 ہزار میں سے 365 کامیاب

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سال 2019میں منعقدہ مقابلے کے امتحانات (سی ایس ایس) کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) صرف دو اعشاریہ اکیاون فیصد امیدوار کامیاب ہو سکے ، تحریری و زبانی امتحانات کے بعد کامیاب امیدواروں کی تعداد تین سو پینسٹھ رہی جن میں سے دو سو چودہ امیدواروں کو گریڈ سترہ میں تعینات کرنے کی سفارش کر دی گئی ۔ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری رزلٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ دو ہزار انیس میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر چو دہ ہزار پانچ سو اکیس امیدواروں نے حصہ لیا ، تحریری امتحانات میں صرف تین 272امیدوار کامیاب ہوئے ، 365امیدوار وائیوا کیلئے منتخب ہوئے جن میں 214مرد اور ایک سو اکیاون خواتین شامل ہیں ۔ڈائر یکٹر ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری رزلٹ شیٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دو سو چودہ امیدواروں کی گریڈ سترہ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں