گورنرہائوس کے اخراجات میں کروڑوں روپے کی کمی ،رواں سال صرف 26لاکھ خرچ
گورنر پنجاب چودھری سرور کفایت شعاری کی مہم کے تحت گورنرہائوس کے اخراجات میں کروڑوں روپے کی کمی کرنے میں کامیاب ہو گئے
لاہور (سیاسی رپورٹر سے)گورنرپنجاب چودھری سرور گورنرہائوس کے اخراجات کم کرنے کے لئے کافی عرصے سے متحرک تھے ۔ گورنر ہائوس میں رواں سال 1کروڑ57لاکھ میں سے صرف26لاکھ خرچ ہوئے ،گورنر ہائوس کے رواں سال مختص اخراجات میں 1 کروڑ 31 لاکھ روپے کی بچت کی گئی ۔گورنر ہا ئوس ، سیکرٹریٹ اور سٹاف کے مجموعی اخراجات میں بھی6کروڑ سے زائد کی بچت کی گئی ،سٹاف کے اخراجات میں بھی 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کم خرچ ہوئے ہیں ۔