لاہور: 7روز میں کورونا کے 199 تشویشناک مریض صحت یاب
لاہور کے سرکاری ونجی 34ہسپتالوں سے کورونا کے سات روز میں 199تشویشناک مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) یہ ایسے مریض تھے جنہیں کورونا کے باعث سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔18جون سے 19جون تک 15مریض صحت یاب ہوئے ،20جون کو لاہور میں 38مریض گھروں کو روانہ ہوئے اسی طرح21جون کو کورونا کے 26تشویشناک مریض صحت یاب ہوئے ۔22جون کو سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 41مریض ڈسچارج ہوئے اور 23جون کو 56مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔24جون کو مزید 23تشویشناک مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو گئے ۔اب مجموعی طور پر صرف لاہور کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں715تشویشناک مریض آئی سی یو اور ایچ ڈی یو میں زیر علاج ہیں۔