7جولائی کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع

 7جولائی کو ملک بھر کے تعلیمی  ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع

7جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والی بین الصوبائی وزرائے کانفرنس آج 2 جولائی کو طلب کی گئی تھی

اسلام آباد(صباح نیوز) جس میں یونیورسٹیز سمیت تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا تاہم یہ کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی والدہ کی وفات کے باعث موخر کردی گئی ،ذرائع کا کہنا ہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اب 7 جولائی کو ہو گی ،وفاقی وزارت تعلیم نے چاروں صوبوں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں