رانا ثنا اللہ نے نواز شریف اور ترین میں رابطے کی تصدیق کردی
براہ راست ملاقات نہیں ہوئی ، کچھ لوگوں کی وساطت سے رابطہ ضرور ہوا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطے کی تصدیق کر دی۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپوزیشن موثر احتجاج یا تحریک چلا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب پارٹی سمجھے گی تو مریم نواز متحرک ہو جائیں گی۔نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اپنا اور اس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ۔جہانگیر ترین اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی البتہ کچھ لوگوں کی وساطت سے دونوں میں رابطہ ضرور ہوا ہے ۔