پنجاب :سینما مالکان کیلئے ایک سال تک ٹیکس چھوٹ ، نوٹیفکیشن جاری

 پنجاب :سینما مالکان کیلئے ایک سال تک ٹیکس چھوٹ ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر کے سینما مالکان کیلئے صوبائی حکومت نے ایک سال تک ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 تک ٹیکس کی چھوٹ دی ہے ،نئے بننے والے سینما گھروں کیلئے 5 سال تک ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔خیال رہے کہ نئے مالی سال میں پنجاب حکومت نے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کو 20 سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا تھا جبکہ 30 جون 2021 تک سینما گھروں کو انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی سے مستثنیٰ بھی قرار دیا تھا،جس کا سینما مالکان نے خیرمقدم بھی کیا تاہم ان کا کہنا ہے ہماری خوشی ادھوری ہے کیونکہ ابھی تمام سینما گھر بند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں