بچوں سے زیادتی ،قتل ، ملزم کو 3بار سزائے موت

بچوں سے زیادتی ،قتل ، ملزم کو 3بار سزائے موت

پچیس سال قید ، 32 لاکھ روپے جرمانہ ،2مقدمات میں فیصلہ آنا باقی ملزم پر چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا

لاہور (اپنے خبر نگار سے )انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو ایک اور مقدمے میں تین بار سزائے موت ، پچیس سال قید اور 32 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا ٹرائل مکمل کیا اور فیصلہ سنایا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم سہیل شہزادہ کو تین بار سزائے موت اور ایک بار عمر قید کی سزا سنائی، سپیشل پراسیکیوٹر میاں طفیل اور رانا عبدالجبار نے ملزم کے خلاف عدالت میں 15 سے زائد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے ، سانحہ چونیاں کیس کے ملزم سہیل شہزادہ کے خلاف مزید دو کیسز کا فیصلہ آنا باقی ہے ، ملزم کو چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ملزم کی گرفتاری کا اعلان وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں