سلمان شہباز شریف خاندان کے امیر ترین شخص

سلمان شہباز شریف خاندان کے امیر ترین شخص

16 کمپنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار 700 شیئرز کے مالک ہیں ڈیری، پولٹری فارمز، مدنی ٹریڈنگ، شوگر ملز، چینوٹ پاور میں سرمایہ کاری

لاہور (نمائندہ دنیا)شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز خاندان کے امیر ترین شخص۔ سلمان شہباز فیملی کی 16 کمپنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار 700 شیئرز کے مالک ہیں۔دستیاب دستاویزات کے مطابق انہوں نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے ۔ چنیوٹ پاور میں 1 ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شیئرز ہیں، سلمان شہباز کے 209 کنال زرعی اراضی کے علاوہ پاکستان میں ذاتی 10 بینک اکاؤنٹس ہیں جبکہ لندن میں 1 ہے ، سلمان شہباز شریف پولٹری، شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پر ا ڈکٹس، مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگر ملز ، چنیوٹ پاور میں شیئر ہولڈر ہیں۔ سلمان شہباز نے ڈیری بزنس میں 35 کروڑ 83 لاکھ ،شریف ملک پر ا ڈکٹس میں 11 کروڑ 22 لاکھ ،شریف فیڈ ملز میں 10 کروڑ، ڈیری میں 9 کروڑ 99 لاکھ کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں