قصور:پسند کی شادی کرنے کی ضد چھوٹی بہن بڑی کے ہاتھوں قتل
کوٹ رادھاکشن کے نواحی کوٹ خوشحال سنگھ کے نزدیک پسند کی شادی کرنے کی ضد کرنے والی بہن کو بڑی بہن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا
قصور(نامہ نگار، نما ئند ہ دنیا،خبر نگار)کوٹ رادھاکشن کے نواحی کوٹ خوشحال سنگھ کے نزدیک پسند کی شادی کرنے کی ضد کرنے والی بہن کو بڑی بہن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق طاہرہ بی بی مبینہ طور پر گاؤں کے ایک نوجوان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس سے اس کی بڑی بہن آسیہ بی بی زوجہ خلیل منع کرتی تھی لیکن طاہرہ بی بی باز نہ آئی اور مبینہ طور پر گزشتہ روز طاہرہ بی بی عدالت جاکر اس نوجوان سے شادی کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی تھی جس کا علم ہو نے پر اس کی بڑی بہن آسیہ بی بی نے اس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیاتا ہم پولیس تھانہ کوٹ ر ادھاکشن مصروف تفتیش ہے ۔