فیول ایڈجسٹمنٹ:جولائی کیلئے بجلی 86پیسے مہنگی ہونیکاامکان

فیول ایڈجسٹمنٹ:جولائی کیلئے بجلی 86پیسے مہنگی ہونیکاامکان

نیپرایکم ستمبرکوسنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی درخواست پرسماعت کرے گی

اسلام آباد(وقا ئع نگارخصوصی)جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے ۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر یکم ستمبر کوسماعت کرے گی۔سی پی پی اے نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائرکر رکھی ہے ۔ سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں ہائیڈل ذرائع سے 36.76 فیصد جبکہ کوئلے سے 17.55فیصد بجلی پیدا کی گئی،مقامی گیس سے 10.05 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 20.62 فیصد جبکہ ایٹمی ذرائع سے 4.86فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی میں ریفرنس لاگت 3 روپے 54 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ پیداواری لاگت 4 روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں