اسلام آبادڈپلومیٹک انکلیو :گرین ویلی کی چوتھی برانچ کا افتتاح
چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے فیتہ کاٹا،اشیا کی وسیع رینج متعارف آذربائیجان،تاجکستان،افغانستان،جنوبی افریقہ کے سفرا و دیگر کی شرکت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے اسلام آباد میں گرین ویلی کی چوتھی برانچ کا افتتاح کردیا،ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کے اس سٹور میں ہر قسم کی مقامی اور بین الاقوامی لائف سٹائل فوڈاور نان فوڈ پراڈکٹس دستیاب ہیں ،راولپنڈی اور اسلام آبا د میں بے پناہ مقبولیت کے بعد گرین ویلی سپر مارکیٹ نے اب ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں جڑواں شہر کے لوگوں کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں ، مہمان خصوصی چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے فیتہ کاٹ کر گرین ویلی کا افتتاح کیا،تقریب میں جمہوریہ آ ذر بائیجان،فلسطین، افغانستان، ترکمانستان اور جنوبی افریقہ کے سفرا اور دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی، گرین ویلی سپر مارکیٹ میں لامحدود اور سب کچھ ایک ہی چھت تلے دستیاب ہے ،یہاں نیشنل اور انٹرنیشنل برانڈز کی وسیع رینج موجود ہے جن میں بہت سی چیزیں پاکستان میں پہلی بار متعارف کروائی گئی ہیں، معزز مہمانوں نے گرین ویلی فارم کی عمدہ پراڈکٹس کی بھی تعریف کی ،گرین ویلی میں100 فی صد ویجیٹیرین فیڈپر پلی ہوئی غذائیت سے بھرپورمرغیوں کا گوشت مہیا کیاجا رہا ہے ،سٹور میں عالمی سطح کا بیکری سیکشن بھی شامل ہے جس میں نئی اقسام کے کیکس اور آ رٹیسین بریڈزپیش کی گئی ہیں،بیکری کا سیٹ اپ تجربہ کا ر ایکسپرٹ نے بنایاہے ، گرین ویلی کا وسیع فش کائونٹر غیرملکی دریائوں اور سمندروں کی مچھلیوں کے علاوہ تازہ لوکل مچھلی بھی فراہم کرتا ہے جو کہ ڈپلومیٹک انکلیو کے رہائشیوں میں بہت پسند کی جاتی ہے ،اس کے علاوہ یہا ں لوکل ، امپورٹڈ گروسری، گوشت ، پھل اور سبزیاں ، کھلونے الیکٹرونکس و ٹیکنالوجی، کاسمیٹکس و پرفیومری،سکن کیئر ،گاڑی کی اشیا، لائٹس اینڈ ڈیکور ، برتن ، کچن کاساما ن ، سٹیشنری اور اپنی نوعیت کامنفردبے بی سیکشن بھی موجود ہے ۔گرین ویلی بحریہ ٹائون کا ریٹیل پراجیکٹ ہے جس میں 25 سے زائد سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹ ہیں، یہ پاکستان کا پہلا ریٹیلر ہے جس نے بین الاقوامی ریٹیل ایوارڈ جیتاہے ،گرین ویلی آئی ایس او اور ایچ اے سی سی پی کی حامل پاکستان کی پہلی سپرمارکیٹ ہے ۔