پاکستان کا کورونا سے بچنا حیران کن، ٹھوس وضاحت موجود نہیں:عالمی میڈیا

پاکستان کا کورونا سے بچنا  حیران کن، ٹھوس وضاحت  موجود نہیں:عالمی میڈیا

پاکستان نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے اور ملک کا وبا کے بدترین بحران سے بچنا حیران کن ہے جس کی ٹھوس وضاحت بھی موجود نہیں ہے

لاہور(اے ایف پی) اس امر کا اظہار فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا، جس کے مطابق ملک میں بے پناہ آبادی والے شہروں اور صحت کی بری صورتحال کے باعث کورونا کے تیز ترین پھیلائو کا خطرہ تھا، تاہم اب صورتحال مختلف ہے اور وائرس کے پھیلائو کی تنزلی جاری ہے ، رپورٹ کے مطابق اس کی مختلف وجوہات بتائی جاتی ہیں ، جن میں نوجوان آبادی کی اکثریت اور موسم کی صورتحال وغیرہ شامل ہیں، ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے ،وہاں کسی قسم کا رش نظر نہیں آرہا، کورونا وائرس کے کیس تیزی سے کم ہورہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں