زیادتی کیس:ملزم عابد ننکانہ میں پھرچکمہ دیکر فرار
گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ننکانہ میں پھر پولیس کو چکمہ دے کر فرارہو گیا
لاہور(خبر نگار سے ،نیوز ایجنسیاں) ادھر پولیس افسران تبادلوں کی دوڑ میں مصروف ہوگئے ، ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملزم عابد ملہی اپنی سالی سے ملنے کیلئے دوبارہ ننکانہ صاحب پہنچا جہاں خاتون نے محلے داروں کی مدد سے پولیس کواطلاع کی لیکن عابد ملہی پولیس اہلکاروں کودیکھ کر قبرستان کے راستے فرار ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بھاری نفری تعینات کر دی ،اس سے پہلے بھی ملزم کا پولیس کے ساتھ 4مرتبہ آمنا سامنا ہوچکا ہے ، 19ستمبر کو تو ننکانہ میں ہی پولیس عابد ملہی کو 10 فٹ کے فاصلے سے پکڑنے میں ناکام رہی تھی، دوسری طرف وقت گزرنے کے ساتھ پولیس افسروں کی گجرپورہ زیادتی کیس میں دلچسپی کم ہونے لگی جبکہ سی سی پی او کے ساتھ اختلافات کے باعث کئی افسر لاہور میں کام کرنے کو تیار نہیں، مختلف ڈویژنز اور سرکلز کے 8 افسر تبادلوں کیلئے کو شاں ہیں ۔