کابینہ ڈویژن سے گاڑیاں لیکر وزیر اعظم آفس کو دینے کا فیصلہ

کابینہ ڈویژن سے گاڑیاں لیکر  وزیر اعظم آفس کو دینے کا فیصلہ

کابینہ ڈویژن سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکروزیراعظم آفس کے سپردکرنے کافیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوطلب کر لیا گیا، جس میں وفاقی کابینہ 15نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔ سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پررکھنے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کوپی آئی اے کے منافع اورنقصان اور معاشی اعشاریوں، ریلوے کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔ ڈی جی سی اے اے کے ایڈیشنل چارج کی توسیع، ایگزیکٹوڈائریکٹرسٹیٹ لائف انشورنس کی تعیناتی اور لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی ایکٹ لاگوکرنے کی تاریخ کی منظوری دی جائے گی جبکہ اسلام آبادوائلڈلائف بورڈکے غیرسرکاری ارکان کی نامزدگی کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں