فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے مسلم قائدین کو آگے آنا چاہیے :طاہر اشرفی

فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے مسلم  قائدین کو آگے آنا چاہیے :طاہر اشرفی

پاکستان مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ ہے

لاہور(سیاسی نمائندہ) فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے مسلم ممالک کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل او رمعاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی نے یورپین مسلم فورم کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے کہی، کانفرنس سے مسلم دنیا کے اہم ترین قائدین نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کی وحدت اور اتحاد چاہتا ہے ، اسلامی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور مؤثر بنانے کیلئے مسلم ممالک کو تعاون کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کا مؤقف فلسطین کے مسئلے پر ایک ہے ۔ ہم فلسطینیوں کی مرضی کے مطابق ایک آزاد خود مختار ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔ہم کشمیریوں کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم قائدین کو آگے آنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں