سفارش کلچر کاخاتمہ، ڈرائیونگ ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا
ابتدائی طورپرلاہور میں سافٹ ویئر شروع ،شہری معلومات خود فیڈکرائینگے کمپیوٹرائزڈ لائسنس صرف اہل امیدواروں کو جاری ہونگے ، سی ٹی او حمادعابد
لاہور(خبر نگار سے )ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اب سفارش کام نہیں آئے گی، لاہور پولیس نے ٹریفک قوانین اور اشاروں کے ٹیسٹ کو کمپیوٹرائزڈ کر کے نیا سسٹم آن لائن روڈ سائن ٹیسٹ متعارف کرا دیا، آئی جی پنجاب نے پورے صوبے میں سسٹم کو شروع کرنے کا حکم دے دیا،ذرائع کے مطابق سفارشی کلچر کے خاتمے کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس کے امیدوار کے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ کا سافٹ ویئر ڈی ایچ اے ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر پر شروع کیا جائے گا، جہاں آنے والے ہر شہری کا کیومیٹک سسٹم کے تحت اندراج کیا جائے گا، نئے سسٹم پر تمام کوائف شہری خود فیڈ کرائیں گے ، کوائف مکمل ہونے پر ٹریفک قوانین اور سائنز کا کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹہوگا جس کے بعد امیدوار کے نام کے ساتھ نتیجہ سامنے آجائے گا،سی ٹی او لاہور حماد عابد کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے صوبہ بھر میں کاغذ پر اشارے بنا کر ٹیسٹ لیا جاتا تھا، کمپیوٹرائزڈ لائسنس صرف اہل امیدواروں کو جاری ہونگے ، ٹریفک پولیس نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سافٹ ویئر تیار کیا ہے ، آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہور ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہا ہے اور اسے یکم دسمبر سے پہلے صوبہ بھر میں متعارف کرانے کا حکم دیا ہے ۔