فطرانہ کم ازکم 140روپے فی کس

 فطرانہ کم ازکم 140روپے فی کس

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر اور فدیہ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )صدقہ فطر اور فدیے کی کم ازکم مقدار چکی کے دو کلو آٹا کے حساب سے 140روپے ہوگی۔ گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے ، اسی طر ح کفارہ قسم 140 ہے ، جبکہ کفارہ اور فدیہ صوم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے اس حساب سے رقم 8400 روپے فی روزہ بنتی ہے ۔مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ جو کے نصاب سے فطرہ 320 روپے ،کھجور کے نصاب سے 960روپے ، کشمش کے نصاب سے 1920روپے بنتا ہے ، اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ ادا کریں ،مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ تیس روزوں کا فدیہ چکی کا آٹا 8400 روپے ،جو 19200 روپے ، کھجور 57600روپے ، کشمش 115200روپے اداکریں، مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جن حضرات کو اللہ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازاہے ، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو ،کھجور ،کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اور کفار ہ اداکریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں