خواجہ آصف کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ کا نیب کواپنے جواب کی نقول فراہم کرنیکا حکم

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ کا نیب کواپنے جواب  کی نقول فراہم کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر نیب کو اپنے جواب کی نقول بینچ کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خواجہ آصف کی درخواست پرسماعت کی جس میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ضمانت پررہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے ، سابق وزیر دفاع کے وکیل حیدر رسول نے موقف اختیارکیا کہ نیب نے 2018 میں راولپنڈی میں اثاثوں کی تحقیقات شروع کیں اور پھر دو سال بعد اسے لاہور منتقل کر دیا ، نیب کو اثاثوں کے بارے میں مکمل دستاویزات فراہم کر دی ہیں اب جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، بینچ نے نیب کے تحریری جواب کے متعلق استفسار کیا تو بتایا گیا کہ جواب ابھی تک فائل میں نہیں لگایا گیا جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ جواب کی نقول بینچ کے دونوں ارکان کو فراہم کی جائیں، بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں