آرمی چیف کی سعودی فوجی سربراہ سے ملاقات

آرمی چیف کی سعودی فوجی سربراہ سے ملاقات

پاک سعودی تعاون سے خطے کے امن و سلامتی پر مثبت اثر پڑیگا:جنرل قمر باجوہ افغان امن عمل، دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روزریاض میں سعودی فوجی سربراہ چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال ، دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پاک سعودی تعاون سے خطے کے امن و سلامتی پر مثبت اثر پڑے گا، آرمی چیف کے اس جذبے پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ان کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی تعاون، امن و سلامتی میں بہتری کی تمام کاوشوں میں سعودی عرب کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں