سپریم کورٹ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کا نوٹس لے :ن لیگ

سپریم کورٹ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کا نوٹس لے :ن لیگ

سڑک کو وہاں سے گزارا گیا جہاں وزیر اعظم کے دوست مشیر کی ہائو سنگ سوسائٹی تھی حکومت حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کا شوق بھی پورا کرلے ،عطا تارڑ کی پریس کانفرنس

لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا ئاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں وزیر اعظم نے اپنے مشیر دوست کو نوازا ہے ،سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے اور کمیشن بناکر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے ۔ ماڈل ٹائو ن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا جب شہباز شریف کے دور میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ منظور ہوا تو اس کی کل لمبائی 50کلو میٹر تھی ، اس حکومت نے منصوبے کو سنگجانی گائو ں تک پہنچا دیا ،اس سڑک کو وہاں سے گزارا گیا جہاں وزیر اعظم کے دوست مشیر کی ہائو سنگ سوسائٹی تھی ، منصوبے سے انہیں فائدہ دیا گیا اور منصوبے کی لمبائی 50سے بڑھا کر 86کلو میٹر کر دی گئی۔ انہوں نے کہا 2 ارب 30 کروڑ روپے قبضہ مافیا، پراپرٹی ڈیلرز کو ادا کئے جا چکے ہیں ،معاوضہ من پسند لوگوں کو دیا گیا۔ انہوں نے کہا حکومت حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کا شوق بھی پورا کرلے ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے تو کیس بند کر دیا ہے اب حکومت کو پشیمانی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں