ایئرپورٹ پر شہباز کو روکنے والے افسروں کیلئے انعام

ایئرپورٹ پر شہباز کو روکنے  والے افسروں کیلئے انعام

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک کے لئے سفری اجازت نہ دینے والی انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو کیش انعام کے ساتھ تعریفی سند بھی جاری کر دی گئی

لاہور (نمائندہ دنیا)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک کے لئے سفری اجازت نہ دینے والی انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو کیش انعام کے ساتھ تعریفی سند بھی جاری کر دی گئی۔انسپکٹر رضیہ اور سب انسپکٹر اعجاز احمد نے بغیر کسی دبائو کے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روکا تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور دس ہزار روپے کا انعام جاری کیا۔شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں