برائلر میں نیا وائرس روزانہ 3ہزار مرغیاں مرنے لگیں
رانی کھیت اور برڈ فلو کے بعدبرائلر مرغی میں نیا وائرسایڈینو سامنے آگیا۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز کے شعبہ مائیکرو بیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسرطاہریعقوب نے انکشاف کیا کہ آج کل پرانے وائرسایڈینو سے تقریباً 3ہزار مرغیاں ہلاک ہورہی ہیں
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اسی وجہ سے برائلر کی قیمت میں ہوشربائاضافہ ہورہا ہے ۔ مرغیاں 2ماہ سے ایڈینووائرس کاشکارہورہیں، یہ مرض کب تک چلے گا اس بارے میں قبل از وقت کہنا مشکل ہے ۔ پہلے ایک دفعہ یہ وائرس 1سال تک مرغیوں کو ہلاک کرتا رہا ہے ۔