جوڈیشل کمپلیکس:3احتساب عدالتوں کو تالا، سامان سٹور روم میں منتقل

جوڈیشل کمپلیکس:3احتساب عدالتوں  کو تالا، سامان سٹور روم میں منتقل

جوڈیشل کمپلیکس سے لاہور کی احتساب عدالتوں کو خالی کرنے کا کام جاری ہے

لاہور (اپنے خبر نگار سے )جوڈیشل کمپلیکس سے لاہور کی احتساب عدالتوں کو خالی کرنے کا کام جاری ہے ۔ اور تین احتساب عدالتوں کا سامان سٹور روم میں رکھ کر عدالتوں کو تالا لگا دیا گیا ۔سیشن جج لاہور نے احتساب عدالتیں خالی کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر کے کیسز کا ریکارڈ سٹور روم میں رکھ دیا گیا ۔عدالتی عملے نے دیگر سامان بھی باندھ کر سٹور روم میں رکھ دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں