جلد ہماری معیشت آسمانوں کو چھوئے گی، فردوس عاشق

جلد ہماری معیشت آسمانوں کو چھوئے گی، فردوس عاشق

شاندار بجٹ سے ملکی معیشت مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوگی، میڈیا گفتگو

لاہور (سپیشل رپورٹر، لیڈی رپورٹر )معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مضبوط معیشت کی بنیاد رکھ دی ہے ، انشائاللہ جلد ہماری معیشت آسمانوں کو چھوئے گی۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا گفتگو میں انہوں نے کہا پہلی مرتبہ حقیقی عوام دوست بجٹ پر قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،شاندار بجٹ سے ملکی معیشت مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوگی،عوام دوست بجٹ سے اپوزیشن کی مایوسی میں اضافہ ہوا ہے اور پھڑ پھڑا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں