ن لیگ سے اختلاف ،اسمبلی میں ساتھ نہیں بیٹھ سکتا:شرقپوری
نوازشریف کو واپس آنا چاہئے ،ناراض لیگی ارکان حق پرست ہیں:پریس کانفرنس
لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے خود کو اور اپنے ہم خیال ارکان کو حق پرست کہہ دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی رائے سے اختلاف کے باعث اسمبلی میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی ہال کے نئے ہائوس میں ہر سیٹ پر نمبر لگاکر نام آویزاں کردیے گئے ۔جلیل شرقپور ی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کے فیصلے سے اختلاف کرتا ہوں، انہیں وطن واپس آناچاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو کہہ دیا ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ کے لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔ن لیگ کے ناراض رکن نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں ایک حکومت دوسری طرف اپوزیشن درمیان میں حق پرست لوگوں کی نشستیں ہونی چاہئیں۔