سرکاری ملازمین کو جولائی کی 60فیصد اضافی تنخواہ ملے گی

سرکاری ملازمین کو جولائی کی 60فیصد اضافی تنخواہ ملے گی

10فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ جون ، جولائی کا 50 فیصد سپیشل الائونس دیا جائیگا پنجاب کے گریڈ 1سے 19کے 7لاکھ ملازمین کو فائدہ پہنچے گا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ،خبرنگار) گریڈ 1 سے 19 کے سرکاری افسران و ملازمین کو جولائی کی تنخواہ 60 فیصد اضافی ملے گی، 10 فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ 50 فیصد جون اور جولائی کا سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 7 لاکھ سے زائد گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین و افسران کو سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، تاہم سپیشل الاؤنس 10 محکموں کے افسران و ملازمین کو نہیں ملے گا جن میں پولیس، عدلیہ، ڈاکٹر، انجینئرز سمیت سول سیکرٹریٹ کے ملازمین شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جولائی کی تنخواہ کیساتھ 25فیصد سپیشل الاؤنس اور جون کے مہینے کا 25 فیصد سپیشل الاؤنس ملے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں