مواصلات و تعمیرات: 7ارب 27 کروڑ کی کرپشن کاانکشاف

 مواصلات و تعمیرات: 7ارب 27 کروڑ کی کرپشن کاانکشاف

زائد ادائیگیوں کی مد میں ایک ارب 77 کروڑ 56 لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان ، آڈیٹر جنرل نے آڈٹ رپورٹ 2019-20پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

لاہور (یاسین ملک ) پنجاب کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 7 ارب 27 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن، فراڈ، غبن اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ 20 ۔ 2019 پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات میں زائد ادائیگیوں کی مد میں ایک ارب 77 کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار روپے کا قومی خزانے کو نقصان ہوا ، جبکہ مختلف اشیا کے حصول اور فراہمی میں بے ضابطگیوں سے قومی خزانے کو ایک ارب 4 کروڑ 55 لاکھ 40 ہزار روپے کا نقصان ہوا ، اسی طرح ریکوری نہ ہونے سے ایک ارب 39 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار روپے کا نقصان ہوا ، مالی فوائد کو منسوخ اور کالعدم کرنے سے 34 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزرا رروپے کا نقصان ہوا ، آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات میں فراڈ غبن اور بجٹ کے غلط استعمال کے باعث قومی خزانے کو ایک کروڑ 52 لاکھ 90 ہزار روپے کا نقصان ہوا ، جبکہ متفرق بے ظابطگیوں کے باعث 2 ارب 68 کروڑ 85 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔محکمہ مواصلات و تعمیرات ٹوٹل بجٹ کا 3.24 فیصد ترقیاتی اور 3.74 فیصد غیرترقیاتی بجٹ کا استعمال ہی نہیں کر سکا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں