بھارت امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن گیا:گورنر سرور

بھارت امن کیلئے سب سے  بڑا خطرہ بن گیا:گورنر سرور

گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہاہے کہ بھارت دہشت گردوں اور امن دشمنوں کا سہولت کارہے

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے جاری بیان اور ٹویٹ میں کہا گیاہے کہ ایف اے ٹی ایف میں شر مناک بھارتی کردار بے نقاب ہوچکا ہے ۔ پاکستان کی ترقی وامن واستحکام بھارت سے ہضم نہیں ہورہا ۔ بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان بارے بیان بھارت کا اصل چہرہ ہے ۔ چودھری سرور نے کہاکہ پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا اب بھی بنائیں گے ۔بھارت کی دہشت گردوں کی سہولت کاری پر دنیا کو خاموشی ختم کر نا ہوگی ۔ گور نر پنجاب نے کہاکہ خطے میں بھارت امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں