ن لیگ کا اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس

 ن لیگ کا اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے ایل اے 35 سے پارٹی امیدوار اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آبا د(این این آئی)پیر کولیگی رہنمااسماعیل گجر کو 7 دنوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ احسن اقبال نے کہاکہ جواب جمع نہ کرانے پر ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا ۔دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاکہ احسن اقبال نے بھارت سے مدد مانگنے کے بیان پر ایک سیاسی یتیم کو نوٹس دیا ہے جو اچھی بات ہے تاہم کیا ہی اچھا ہو مسلم لیگ کی مجلس عاملہ نواز شریف کو حمداللہ محب جیسے پاکستان دشمن اور بھارت کے پروردہ شخص سے ملاقات پر نوٹس جاری کرے اور ان سے بازپرس کرے ؟۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں