زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

فاروق ڈار کو نشاندہی کیلئے لے جا رہا تھا، ساتھیو ں نے حملہ کردیا،پولیس ، ملزم پر گوجرانوالہ، گجرات ، ڈسکہ میں متعدد افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا

لاہور(خبر نگار سے )زیر حراست بدنام زمانہ کرائے کا قاتل، گینگسٹر، شوٹر فاروق ڈار مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم سری لنکن پولیس اور انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق فاروق ڈار کو دو روز قبل ریلوے سٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا،گزشتہ روز ملزم کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسکے نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا، اس دوران ملزم فاروق ڈار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کے زد میں آکر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے انسپکٹر فاروق اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اسکے مفرورساتھیوں کی تلاش شروع کر دیا ۔ چوہنگ کے رہائشی ملزم پر مریدکے ،گوجرانوالہ، گجرات اور ڈسکہ میں متعدد افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا،ملزم نے کراچی، سکھر اور ساہیوال میں بھی کئی افراد کو پیسے لے کر قتل کیا ،ملزم فاروق ڈار سکھر میں بہت عرصہ چھپا رہا ، ملزم ضلع کچہری لوئر مال کے قریب بھی ایک شخص کو قتل کر چکا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں