1948کشمیرجنگ کے ہیروکیپٹن سرورکاآج یوم شہادت

1948کشمیرجنگ کے ہیروکیپٹن سرورکاآج یوم شہادت

غیر متزلزل عزم ، حب الوطنی کا شاندار مظاہر ہ کیا ، قربانی ہمیشہ مشعل راہ رہے گی :آئی ایس پی آر

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)قوم 1948 کی کشمیر جنگ کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کو آج ان کے 73 ویں یوم شہادت پر زبردست خراج تحسین پیش کریگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق 1948 کی کشمیر جنگ کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثال بہادری، غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی کے شاندار مظاہرے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی عظیم قربانی دفاع وطن کا فریضہ انجام دینے والوں کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں