آزاد کشمیر :عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ

 آزاد کشمیر :عبدالرشید ترابی  کو مشیر بنانے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے کام شروع کر دیا

مظفر آباد (دنیا نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور علما ومشائخ کی نشست کیلئے پیر علی رضا بخاری کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر کا نام فائنل ہو چکا ۔ رفیق نیئر نے کھوئی رٹہ کی نشست جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے پارٹی نے رفیق نیئر کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے ۔ دوسری جانب علما ومشائخ کی نشست کے لئے پیر علی رضا بخاری کا نام فائنل کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری آزاد کشمیر کے معروف مذہبی سکالر ہیں۔وہ درگاہ بساں شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں