سینئر صحافی اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے
سینئر صحافی اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی )جمعرات کی شام رحیم اللہ یوسفزئی کے بیٹے ارشد یوسفزئی نے فیس بک پوسٹ میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔انہوں نے لکھا میرے والد کا کینسر کے مرض کے باعث انتقال ہو گیا ۔ ان کی نماز جنازہ آج جمعے کو صبح گیارہ بجے مردان میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کی نماز جنازہ کاٹلنگ انٹرچینج سوات ایکسپریس وے کے قریب خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔رحیم اللہ یوسف زئی معروف صحافی اور افغان امور کے ماہر تھے ۔مرحوم کئی ماہ سے علیل تھے ۔ رحیم اللہ یوسفزئی کو القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے انٹرویو کی وجہ سے کافی شہرت ملی۔ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو 2004 میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ان کی وفات پر صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لئے دعا مغفرت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments