پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ،لیزپرحاصل کردہ طیارہ اسلام آبادپہنچ گیا

پی آئی اے کے بیڑے  میں اضافہ،لیزپرحاصل  کردہ طیارہ اسلام آبادپہنچ گیا

پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ، لیز پر حاصل کردہ طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار)ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کئے ہیں جبکہ دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا، پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والے دونوں طیارے 2017ساخت کے ہیں،کووڈاورعالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکی۔طیارے پی آئی اے کے بیڑے کے پرانے طیاروں کو تبدیل کریں گے ۔ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں