نیب:4ڈپٹی ڈائریکٹر 6اسسٹنٹ تبدیل

نیب:4ڈپٹی ڈائریکٹر  6اسسٹنٹ تبدیل

قومی احتساب بیوروکے 4ڈپٹی ڈائریکٹر،6اسسٹنٹ ڈائریکٹراور 1ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو نیب کراچی ٹرانسفر کردیاگیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احکامات کے مطابق گریڈ18کے ڈپٹی ڈائریکٹرزمیں سے توصیف حنیف کو لاہور،اسد مسعود جنجوعہ، ندیم فرازکو راولپنڈی،صدیق اللہ جان کو خیبرپختونخوا، گریڈ17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزمیں سے وقار الحق ،جان زیب عظمت چٹھہ،حافظ عثمان علی کو لاہور،سعد غفور کو راولپنڈی، اسد علی ،فواداحمد کو خیبرپختونخوااور گریڈ16کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حسن کو لاہور سے تبدیل کرکے نیب کراچی تعینات کردیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں