شیخ رشید کا دورہ سیاچن ،گیاری یاد گار شہدا پر حاضری

شیخ رشید کا دورہ سیاچن ،گیاری یاد گار شہدا پر حاضری

فرنٹ پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات میرا خواب تھا:وزیر داخلہ

اسلام آباد (دنیا نیوز ، ایجنسیاں )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دورہ سیاچن، گیاری میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، برفانی تودہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے پاک فوج کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے ۔ آپ کی قربانیوں سے پاکستان قائم ہے ۔ ملکی دفاع میں پاک فوج نے قابل رشک قربانیاں دی ہیں۔پوری قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی مقروض ہے ۔سیاچن میں فرنٹ پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات میرا دیرینہ خواب تھا۔خدا کا شکر ہے میری یہ خواہش پوری ہوگئی ۔ وزیرِداخلہ کو گیاری تودہ حادثے پر بریفنگ کے بعد یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔ سیاچن دورے کے دوران وزیر داخلہ نے گیانگ کا بھی دورہ کیا ۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ سیاچن کے 2 روزہ دور ے پر سکردو پہنچنے تو مقامی انتظامیہ اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے حکام نے ان کا استقبال کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں