عمران خان بے روزگار ہونگے توعوام کو روزگار ملے گا:مریم اورنگزیب

عمران خان بے روزگار ہونگے توعوام  کو روزگار ملے گا:مریم اورنگزیب

مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کو بے روزگاری کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب تک بے روزگار نہیں ہوں گے ، عوام کو روزگار نہیں ملے گا

اسلام آباد ،لاہور(نیوز ایجنسیاں ) اپنے بیان میں مریم نے کہا کہ لیبر فورس سروے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے عمران کے وعدے کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ۔عمران کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں گھرانوں کے چولہے بجھ گئے عوام کا روزگار ختم ہوگیا لیکن عوام کو لوٹنے والے اے ٹی ایم اور مافیا کو روز نوکری مل رہی ہے ۔ عمران کی 8 سال کی حکومت کے بعد خیبرپختونخوا بے روزگاری میں نمبر ون ہے ، کیا خوفناک تبدیلی لائے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں