وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کیس کی سماعت، عدالت کی تالہ بندی

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف  کیس کی سماعت، عدالت کی تالہ بندی

سیشن کورٹ نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا جبکہ سماعت کرنیوالی سیشن کورٹ کو نامعلوم افراد تالے لگا کر فرار ہوگئے

لاہور(اپنے خبر نگار سے ) واقعہ کی اطلاع پر بار کونسل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تالے تڑوادیئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف اقدام قتل اور ہراساں کرنے کے الزامات میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم ہوگئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق نے کیس کی سماعت کی۔ حسان نیازی کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں چھ دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔تفتیشی افسر نے مقدمہ سے پانچ دفعات ختم کر دیں، عدالتی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف موکل کی پیروی کرنے پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا،تمام الزامات پولیس انکوائری میں جھوٹے ثابت ہوئے ،حسان نیازی نے کہا کہ جہاں وکیل کے لئے انصاف لینا مشکل ہو تو عام آدمی کو انصاف لینا کتنا مشکل ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں