جام کمال کیخلاف عدم اعتماد، چیئرمین سینیٹ ارکان کو منانے کیلئے کوشاں

جام کمال کیخلاف عدم اعتماد، چیئرمین  سینیٹ ارکان کو منانے کیلئے کوشاں

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ، چیئرمین سینیٹ کی ناراض ارکان کو منانے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی

کوئٹہ(دنیا نیوز) سینیٹر بابر کی جانب سے د ئیے گئے ظہرانے میں بھی بات نہ بن سکی۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ناراض ارکان مائنس ون فارمولے پر ڈٹے رہے ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ مایوس نہیں ہیں، منانے کی کوشش جاری ہے ۔ادھر پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کی زیر صدارت پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نصیب اللہ مری، بابرموسیٰ خیل، عمرجمالی، نعمت اللہ زہری، مبین خلجی اوربی بی فریدہ شریک ہوئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں اکثریتی جماعت اور پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، امید ہے کہ بی اے پی کے اراکین موجودہ سیاسی صورتحال میں مثبت فیصلہ کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں