لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں ، مزاحمت پر شہری زخمی

لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں ، مزاحمت پر شہری زخمی

ماڈل ٹائون میں 15لاکھ ،سندر میں 11لاکھ کے زیورات چھین لیے گئے ، خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، 7کاریں، 6موٹر سائیکلیں چوری کر لیں

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا،ہڈیارہ کے علاقے میں عامر اپنی بیوی کے ہمراہ دوست کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روک کر موبائل چھیننے کی کوشش کی اس دوران عامر نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے عامر کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ،ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم چور دس لاکھ مالیت کی نقدی زیورات،گھڑیاں موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا چوری کر کے فرار ہو گئے ،نشتر کالونی میں محمد علی سے گن پوائنٹ پر تین لاکھ پانچ ہزار روپے ،ماڈل ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو کامران سے گن پوائنٹ پر 15 لاکھ دس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،سندر کے علاقے میں ڈاکو ایک گھر میں داخل ہو کر 11 لاکھ 30 ہزار کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے ۔واردات کے دوران ڈاکو خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔مانگا منڈی ،شاہدرہ، گلبرگ ،شمالی چھائونی، مناواں، برکی ،مصطفی ٹائون سے کاریں جبکہ ملت پارک، لٹن روڈ، مزنگ ،غالب مارکیٹ، گارڈن ٹائون، ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں