خلیج بنگال کے طوفان ’’گلاب ‘‘ سے کراچی میں بارشوں کا امکان

خلیج بنگال کے طوفان ’’گلاب ‘‘  سے کراچی میں بارشوں کا امکان

خلیج بنگال میں بننے والے طوفان’’گلاب ‘‘سے کراچی میں بارشوں کا امکان ظاہرکیا گیا ہے

اسلام آباد،لاہور،کراچی (دنیا نیوز، خبر ایجنسیاں) تفصیلات کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کیلئے سائیکلون الرٹ جاری کردیا ۔دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے ، لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرے گا۔طوفان جنوب پاکستان اور کراچی میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے ۔ ادھرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27ستمبر سے 2 اکتوبرتک مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہے گا، اس دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیرکے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں