بزداروعدے کے مطابق کبڈی ٹیم کو چیک دیں:پرویزالٰہی

بزداروعدے کے مطابق کبڈی ٹیم کو چیک دیں:پرویزالٰہی

ورلڈکپ جیتنے کے ڈیڑھ سال بعدبھی اعلانات پرعمل نہیں ہوا:قائم مقام گورنر ، گورنرہائوس میں کبڈی فیڈریشن کااجلاس، شافع حسین دوبارہ بلامقابلہ صدرمنتخب

لاہور(سٹاف رپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب پرویزالٰہی کی زیر صدارت پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نائب صدر انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن ڈاکٹر عباس آورسجی کی زیرنگرانی آئندہ چار سال کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ شافع حسین دوبارہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ۔ قائم مقام گورنر نے اجلاس میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ٹیم کو وعدہ کے مطابق جلد ازجلداعزازی چیک دیں، ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اعلانات پر عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین نے پاکستان میں کبڈی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیاہے ، شافع حسین نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈکپ پاکستان میں کرایا اور کبڈی کی تاریخ میں پاکستان پہلی بار ورلڈکپ 2020ء جیتا۔ نومنتخب صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن شافع حسین نے کہا کورونا کنٹرول ہو گیا ہے ،آئندہ کبڈی کے میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے ، گوادر میں بھی کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں چائنہ کی کبڈی ٹیم کو بھی بلایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں