50 ہزار نوکریاں پیدا کر چکے

50 ہزار نوکریاں پیدا کر چکے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کسی نوجوان کو میرٹ کے خلاف قرضہ یا سکالرشپ نہیں دیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)کامیاب جوان پروگرام اب تک 50 ہزار نوکریاں پیدا کرچکا ہے ، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں میں مقبول رہا ہے ، ہنر مندسکیم کے تحت استفادہ کرنے والے نوجوانوں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، کاروباری قرضوں کی سکیم کامیاب جوان پروگرام کا اہم جزو ہے جس کے تحت 100 ارب روپے مختص کئے گئے جن میں سے 28 ارب جاری کئے جا چکے ، سکل فار آل ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں پہلے مرحلہ میں ایک لاکھ ایک ہزار نوجوانوں کو ساڑھے 6 ارب روپے کے تعلیمی وظائف دیئے جا چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عثمان ڈارنے کہا کہ سکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلہ پر کام شرو ع ہو چکا ہے ، تیسرے مرحلے پر بھی جلدکام شروع کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں