دہشت گردوں اورفورسز میں فائرنگ کاتبادلہ،جوان شہید

دہشت گردوں اورفورسز میں فائرنگ کاتبادلہ،جوان شہید

سپن وام میں چوکی کونشانہ بنایا گیا،پاک فوج کاموثرجواب،کلیئرنس آپریشن شروع کرک کے رہائشی سپاہی سیف اللہ نے جام شہادت نوش کیا:آئی ایس پی آر

لاہور(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ سے جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کرک کے رہائشی 25 سالہ سپاہی سیف اللہ نے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں