سٹیٹ بینک نے رپورٹ میں حکومت کو آئینہ دکھا دیا :ن لیگ

سٹیٹ بینک نے رپورٹ میں حکومت کو آئینہ دکھا دیا :ن لیگ

اب ایسی مہنگائی آئے گی کہ لوگ پچھلی مہنگائی کو بھول جائیں گے: احسن اقبال ، ایٹمی اور میزائل پروگرام کو بند کرنے کے مطالبات بھی آ سکتے : پریس کانفرنس

لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں موجودہ حکومت کو آئینہ دکھا دیا ،پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مریم اورنگزیب اور عظمٰی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ایسی مہنگائی آئے گی کہ لوگ پچھلی مہنگائی کو بھول جائیں گے ۔اب سٹیٹ بینک کے گورنر کو پارلیمان بھی نہیں پوچھ سکے گی کیونکہ وہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں گے ،اب ملک کو معاشی تباہی اور قومی سلامتی کو بچانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے ۔ کل کو ایٹمی اور میزائل پروگرام کو بند کرنے کے مطالبات آ سکتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ۔اب یہ بات طے ہے کہ پی ڈی ایم 2022 میں انتخابات لازمی کروانے کے لئے لازمی اقدامات کرے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں