پی پی کا پشاور جلسہ روکا گیا تو دمادم مست قلندرہوگا:عاصمہ ارباب

 پی پی کا پشاور جلسہ روکا گیا تو دمادم  مست قلندرہوگا:عاصمہ ارباب

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا پشاور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پرجلسہ کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے

پشاور(آن لائن) جلسہ روکنے کیلئے روڑے اٹکائے گئے تو دمادم مست قلندر ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی،کل ارباب ہاؤس سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ میں داخل ہونگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں