بی آر ٹی معاملہ سپریم کورٹ میں ،بہترفیصلہ ہوگا:چیئرمین نیب

بی آر ٹی معاملہ سپریم کورٹ میں ،بہترفیصلہ ہوگا:چیئرمین نیب

دو کیسز کو بنیاد بنا کرتنقید کی جاتی ہے ،ایک ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بند کیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،دنیانیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب خیبرپختونخوا کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب"احتساب سب کیلئے "کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا آفس کا دورہ کیا،ڈی جی نیب خیبر پختونخوا بریگیڈ یئر ریٹائرڈ فاروق ناصر اعوان نے بریفنگ میں بتایا کہ بدعنوانی کے 368ریفرنس احتساب عدالت پشاور میں دائر کئے ۔ نیب خیبر پختونخوا نے اب تک12 ہزار 621 ملین روپے بد عنوان عناصر سے برآمد کئے ، 4سالوں میں 51ملزمان کو سزاہوئی، چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ بی آر ٹی کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ،سپریم کورٹ پاکستان کا بڑا ادارہ ہے ،جب بھی فیصلہ ہوگا بہت بہتر فیصلہ ہوگا،انہوں نے کہا دو کیسز کو بنیاد بنا کر تنقید کی جاتی ہے ،ایک کیس کو ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بند کیا جبکہ دوسرا سپریم کورٹ میں ہے ،انہوں نے کہاکہ کہا جاتا ہے کہ اربوں کھربوں روپے لگائے گئے شجرکاری مہم پر،شجرکاری مہم کا کیس بند نہیں ہوا،کچھ درخت کے پی میں لگے کچھ باہر لگے ،کیس کی چھان بین کر رہے ہیں،چیئرمین نیب نے کہامیرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ،بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری اور ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صر ف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں