دھاندلی کاالزام لگانے والوں پرحیرت ہے ، پیپلزپارٹی

دھاندلی کاالزام لگانے والوں پرحیرت ہے ، پیپلزپارٹی

جو سیاسی پنڈت کہتے تھے ، پی پی کاصفایاہو گیا اب صفائیاں پیش کررہے ،راجہ پرویز ، کیالندن جا کر بیٹھ جانا انقلاب کی نوید ہے ؟،حسن مرتضیٰ،پریس کانفرنس

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ،اپنے سیاسی رپورٹر سے )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں پر حیرت ہے ، پیپلز پارٹی ہی اس ملک کا مستقبل ہے ۔ ن لیگ کہتی تھی ہم ووٹ مانگنے نہیں جاتے ، ہماری وجہ سے ن لیگ ووٹرزکے پاس گئی،ووٹ کوعزت دی گئی۔جو سیاسی پنڈت کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گیا ہے ۔اب صفائیاں پیش کر رہے ہیں،اگلی حکومت ہم نے بنانی ہے ۔ پی ڈی ایم اتحاد ہم نے بنایا تھا لیکن جب استعفوں کا کہا گیا تو ہم الگ ہو گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں حسن مرتضیٰ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ طلال چودھری جس قسم کی بازاری زبان استعمال کرتے ہیں، ہم ایسا نہیں کر سکتے ۔ یہ زبان نہ رکی تو وہ کسی جیالے سے محفوظ نہیں رہے گی۔آپ کو جیل میں مینڈک نظر آ جائے آپ جدہ جا کر رکتے ہیں ،کیالندن جا کر بیٹھ جانا انقلاب کی نوید ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں