جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس آف پاکستان تعینات

جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس آف پاکستان تعینات

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر،دنیا نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی۔

صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے اورجسٹس عمر عطا بندیال 2فروری 2022کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کاحلف اٹھائیں گے ،جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں،سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیل کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم کوہاٹ، راولپنڈی اور پشاور میں حاصل کرنے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی امریکا سے گریجویشن کیا، کیمبرج یونیورسٹی کے لنکن اِن سے بیرسٹر کی سند حاصل کی۔ 1983

میں لاہور ہائی کورٹ اور کچھ برسوں بعد سپریم کورٹ کے وکیل کی حیثیت سے درج ہوئے ،جسٹس عمر عطاء بندیال نے 4 دسمبر 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اُٹھایا ۔ نومبر 2007میں انہوں نے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے عبوری آئینی حکم نامے (پی سی او)کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔ بعدازاں وہ دو سال کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ،جون 2014 میں ان کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں