کراچی، بنوں سے 3دہشتگرد گرفتار،نیٹو اسلحہ کی کھیپ برآمد

کراچی، بنوں سے 3دہشتگرد  گرفتار،نیٹو اسلحہ کی کھیپ برآمد

کراچی،بنوں،پشاور (نیوز ایجنسیاں ) سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3دہشتگردوں کو گرفتارکرکے بارودی مواد،اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ نیٹو اسلحہ کی بڑی کھیپ افغانستان سے پاکستان منتقل کرنیکی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی سے دہشتگردی ، اقدام قتل اور دیگراہم مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے ۔سی ٹی ڈی نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 کارندے گرفتار کرلیے ، دہشت گرد چارسدہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے ۔

دہشت گردوں سے بارود، ڈیٹو نیٹر اور 4 سیفٹی فیوز پرائما کارڈ برآمد ہوئے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عارف اور فضل شامل ہیں،ملزمان بم بنانے کیلئے درگئی روڈ پر موجود تھے ۔پشاور میں افغانستان سے نیٹو اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔کسٹم حکام کے مطابق امریکی اور ایساف فورسز کے زیر استعمال اسلحہ افغانستان سے پاکستان سمگل کیا جارہا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں